کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: امام کا اپنے ساتھیوں سے یہ کہنا کہ ہمیں لے چلو ہم صلح کرا دیں ۔
حدیث نمبر: 1185
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` قباء والوں نے ( ایک دفعہ ) باہم جنگ کی یہاں تک کہ باہم پتھر مارے ۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہمیں لے چلو ، ہم ان کے درمیان صلح کرا دیں ۔ “