کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اس چیز کا تحفہ دینا جس کا پہننا مکروہ ہو ۔
حدیث نمبر: 1166
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کے گھر گئے تو اس میں داخل نہیں ہوئے ( باہر ہی سے واپس تشریف لے گئے ) جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا ۔ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے دروازے پر ایک ریشمی پردہ دیکھا ۔ “ ( اس لیے واپس چلا آیا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بھلا ہم کو دنیا سے کیا مطلب ؟ “ پھر وہ گھر واپس گئے اور ان سے یہ بات بیان کر دی ۔ سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں جو حکم دیں ( وہی ہو گا ) ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ پردہ فلاں حاجت مند لوگوں کو دے دیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1166
حدیث نمبر: 1167
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک دھاری دار ریشمی جوڑا بھیجا ، میں نے وہ پہن لیا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غصہ کا اثر دیکھا تو میں نے اس کو پھاڑ کر اپنی ( رشتہ دار ) عورتوں میں تقسیم کر دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1167