کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: تحفہ قبول کرنا مسنون ہے ۔
حدیث نمبر: 1155
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ان کی خالہ ام حفید نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پنیر ، گھی اور ساہنا ( ایک جانور ) تحفہ میں بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پنیر اور گھی کھا لیا اور ساہنے کو نفرت کے ساتھ چھوڑ دیا ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ” مگر وہ ( ساہنا ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کھایا گیا ۔ اگر وہ حرام ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کس طرح کھایا جا سکتا تھا ؟ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1155
حدیث نمبر: 1156
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی کھانے کی چیز لائی جاتی تھی تو اس کے بارے میں دریافت فرماتے تھے : ” یہ ہدیہ ہے یا صدقہ ؟ “ اگر کہا جاتا کہ یہ صدقہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے فرماتے : ” تم کھا لو “ اور خود نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا کہ یہ ” ہدیہ “ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنا ہاتھ بڑھاتے اور ان کے ساتھ خود بھی کھاتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1156
حدیث نمبر: 1157
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا اور بیان کیا گیا کہ یہ بریرہ ( رضی اللہ عنہا ) کو صدقہ میں ملا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1157