کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب کسی شخص کے پاس اس کا خادم کھانا لائے ۔
حدیث نمبر: 1148
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے کسی شخص کے پاس جب اس کا خادم کھانا لائے تو اگر وہ اس خادم کو اپنے ساتھ نہ بٹھائے تو چاہیے کہ ایک لقمہ یا دو لقمے یا ایک نوالہ یا دو نوالے اس کو ضرور دیدے کیونکہ اس کو تیار کرنے میں اس نے محنت کی ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1148