حدیث نمبر: 1147
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی شخص تم میں سے ( اپنے غلام یا لونڈی کو ) یہ نہ کہے کہ اپنے رب ( مالک ) کو کھانا کھلا ، اپنے رب ( مالک ) کو وضو کرا ، اپنے رب ( مالک ) کو پانی پلا بلکہ یوں کہے کہ اپنے سردار کو ، اپنے آقا کو ( کھانا کھلا ، پانی پلا ، وضو کرا وغیرہ ) اور کوئی شخص تم میں سے یہ نہ کہے کہ ” میرا بندہ ، میری بندی “ بلکہ یوں کہے ” میرا خادم ، میری خادمہ اور میرا غلام ۔ “