کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: آزاد کرنے اور طلاق دینے اور اسی کے مانند ( دوسرے معاملات ) میں غلطی اور بھول ہو جانے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1142
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ نے میری امت سے وہ باتیں معاف کر دی ہیں جو ان کے دلوں میں بطور وسوسہ کے آئیں جب تک ان پر عمل نہ کریں یا زبان سے نہ نکالیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1142