حدیث نمبر: 1140
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ کون سا عمل افضل ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ پر ایمان رکھنا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا ۔ “ میں نے پھر عرض کی کہ کس قسم کے غلاموں کا آزاد کرنا افضل ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان غلاموں کو جو گراں قیمت ہوں اور اپنے مالکوں کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہوں ۔ “ میں نے عرض کی کہ اگر میں یہ نہ کر سکوں تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کسی کام کرنے والے کی مدد کر دو یا کسی بے ہنر اناڑی کو کچھ کام سکھا دو ۔ “ میں نے عرض کی اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں تو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگوں کی ضرر رسانی چھوڑ دو کہ یہ بھی ایک صدقہ ہے جسے تم اپنی جان پر صدقہ کرو گے ۔ “