کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اگر کوئی کھجور راستہ میں پڑی ہوئی پائے ( تو اس کو اٹھائے یا نہیں ؟ ) ۔
حدیث نمبر: 1112
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب میں اپنے گھر لوٹ کر جاتا ہوں تو اپنے بستر پر کھجور پڑی ہوئی پاتا ہوں پھر اس کو اٹھاتا ہوں تاکہ اسے کھاؤں مگر پھر مجھے خوف ہوتا ہے کہ وہ صدقہ کی نہ ہو لہٰذا میں اسے پھینک دیتا ہوں ۔ “