کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب گری پڑی چیز کا مالک اس کی پہچان بتا دے تو ( اسے چاہیے کہ ) اس کو دیدے ۔
حدیث نمبر: 1111
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ` میں نے ایک تھیلی پائی جس میں سو اشرفیاں تھیں پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ( بیان کیا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک سال تک لوگوں سے پوچھو ۔ “ چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر مجھے کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اس کو پہچان لیتا پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک سال تک اور لوگوں سے پوچھو ۔ “ چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر کوئی شخص نہ ملا ۔ پھر میں تیسری بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کی صورت ، گنتی اور بندش کو یاد رکھو اگر اس کا مالک آ جائے ( تو اس کو دے دینا ) ورنہ اسے اپنے استعمال میں لے آنا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1111