حدیث نمبر: 1106
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک دن ) فرمایا : ” اللہ نے تم پر ماؤں کی نافرمانی کرنا اور لڑکیوں کا زندہ درگور کرنا حرام کر دیا ہے اور حق نہ ادا کرنا اور ناحق چیز کا لینا ( بھی حرام کر دیا ہے ) اور تمہارے لیے قیل و قال ( فضول بحث کرنے ) اور کثرت سوال اور اضاعت مال ( مال کے ضائع کرنے ) کو ناپسند کیا ہے ۔ “