کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص مقروض مر جائے اس پر نماز پڑھنا ۔
حدیث نمبر: 1105
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو مومن ہے میں اس کا دنیا و آخرت میں سب سے زیادہ دوست ہوں ، اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو ” پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وسلم ) مومنوں پر خود ان سے بھی زیادہ حق رکھنے والے ہیں “ ( الاحزاب : 6 ) لہٰذا جو مومن مر جائے اور کچھ مال چھوڑے تو اس مال کے وارث تو اس کے اعزہ ہیں جو کوئی ہوں اور جو شخص کچھ قرض ، بچے یا کوئی ضائع ہو جانے والی چیز چھوڑے تو وہ میرے پاس آئے کیونکہ میں اس کا بندوبست کروں گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1105