کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ادائے حق عمدہ طور پر کرنا ( بہتر ہے ) ۔
حدیث نمبر: 1104
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے ، چاشت کا وقت تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دو رکعت نماز پڑھ لو ۔ “ اور میرا کچھ قرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا قرض ادا کر دیا اور مجھے زیادہ دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1104