حدیث نمبر: 1100
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ بحرین میں انصار کو جاگیر الاٹ کر دیں تو انصار نے کہا کہ ( ہم نہ لیں گے ) جب تک ہمارے مہاجرین بھائیوں کو بھی ویسے ہی نہ ملیں ۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عنقریب تم لوگ میرے بعد اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے ہوئے دیکھو گے لہٰذا تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھے آن ملو ۔ “