کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب کسی مالدار پر حوالہ کیا جائے تو اس مالدار کو ( حوالہ قبول کر لینے کے بعد ) واپس کر دینے کا حق نہیں ہے ۔
حدیث نمبر: 1060
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مالدار کا ادائے حق ( یعنی قرض وغیرہ ) میں دیر کرنا ظلم ہے اور جس شخص کو پیچھے لگا دیا جائے کسی مالدار کے ( یعنی قرض اس کی طرف منتقل کر دیا جائے ) تو اسے چاہیے وہ اسے قبول کر لے یعنی پیچھے لگ جائے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1060