حدیث نمبر: 1055
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ نے کوئی نبی ایسا نہیں بھیجا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں ۔ “ تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بھی بکریاں چرائی ہیں ؟ ) فرمایا : ” ہاں ! میں بھی کچھ قیراطوں کے عوض مکہ والوں کی بکریاں چرایا کرتا تھا ۔ “