کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اس شخص سے سلم کرنا جس کے پاس اصل مال نہ ہو ۔
حدیث نمبر: 1050
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں گیہوں ، جوار ، انگور اور کھجور میں سلم کیا کرتے تھے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1050
حدیث نمبر: 1051
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم شام کے کسانوں سے گیہوں اور جو اور زیتون میں ایک معین پیمانہ کے حساب سے ایک معین مدت کے لیے سلم کیا کرتے تھے ۔ پوچھا گیا کہ جس کے پاس اصل مال موجود ہوتا تھا اس سے ( معاملہ ) کرتے تھے تو سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ہم ان سے یہ نہیں پوچھتے تھے ( کہ تمہارے پاس اصل جنس ہے یا نہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1051