کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: دجال مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔
حدیث نمبر: 912
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مدینہ میں مسیح دجال کا رعب داخل نہ ہو گا اس وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازے پر دو فرشتے ( پہرہ دیتے ) ہوں گے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 912
حدیث نمبر: 913
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مدینہ کے دروازوں پر فرشتے پہرہ دیں گے وہاں نہ طاعون کی بیماری آئے گی اور نہ ہی دجال مدینہ میں داخل ہو سکے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 913
حدیث نمبر: 914
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دجال دنیا کے ہر شہر کو ضرور روندے گا سوائے مکہ اور مدینہ کے ۔ ان دونوں کے ہر راستے پر فرشتے صف بستہ پہرہ دیں گے پھر مدینہ اپنے لوگوں کو تین بار خوب زور سے ہلا دے گا پس اللہ ہر کافر و منافق کو ( جو اس وقت مدینہ میں موجود ہو گا ) نکال دے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 914
حدیث نمبر: 915
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا ایک بہت طویل قصہ بیان فرمایا تھا تو منجملہ اس کے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیان فرمایا کچھ یہ تھا : ” دجال مدینہ کی کھاری زمین پر آ کر اترے گا لیکن اس پر مدینہ کے اندر آنا حرام کر دیا گیا ہے ۔ تو اس وقت ایک شخص جو تمام انسانوں میں سب سے بہتر اور نیک ہو گا ، دجال کے پاس جائے گا اور کہے گا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو وہی دجال ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث بیان فرما دی تھی تو دجال لوگوں سے کہے گا کہ بتاؤ ! اگر میں اس شخص کو قتل کر کے پھر زندہ کر دوں گا تو کیا تم لوگ پھر بھی ( میرے ) معاملہ میں شک کرو گے ؟ تو لوگ جواب دیں گے کہ نہیں ۔ چنانچہ دجال پہلے تو اس نیک شخص کو قتل کرے گا پھر زندہ کر دے گا ۔ وہ نیک شخص زندہ ہو کر کہے گا کہ اللہ کی قسم ! اب تو مجھے پورا یقین ہو گیا ہے کہ تو وہی دجال ہے تو دجال پھر اس نیک شخص کو قتل کرنا چاہے گا مگر نہ کر سکے گا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 915