کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مدینہ کے ٹیلوں کا بیان ۔
حدیث نمبر: 911
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( ایک دن ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے ٹیلوں میں سے کسی ٹیلے پر چڑھے تو فرمایا : ” کیا تم وہ کچھ دیکھتے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں ؟ بیشک میں تمہارے گھروں کے درمیان فتنوں کے نازل ہونے کی جگہ دیکھ رہا ہوں ( وہ اس کثرت سے ہوں گے ) جیسے زور دار بارش کے قطرات ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 911