کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مدینہ کی فضیلت و عظمت اور یہ کہ وہ برے لوگوں کو نکال دیتا ہے ۔
حدیث نمبر: 905
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ہجرت سے پہلے ) فرمایا : ” مجھے ایک ایسی بستی میں جانے کا حکم ہوا ہے جو تمام بستیوں پر غالب ہے اس کو ” یثرب “ کہتے ہیں وہ مدینہ ہے ( برے ) آدمیوں کو اس طرح نکال دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو نکال دیتی ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 905