کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ نے ” صدقہ “ کرنے کا جو حکم دیا ہے اس سے مراد چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے ۔
حدیث نمبر: 882
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` حدیبیہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس کھڑے ہوئے تھے اور میرے سر سے جوئیں گر رہی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں ؟ “ میں نے عرض کی جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اپنا سر منڈوا لو ۔ “ ( کعب رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں کہ میرے ہی حق میں یہ آیت نازل ہوئی : ” جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو اور وہ اپنا سر منڈوا لے تو .... “ ( البقرہ : 196 ) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم تین روزے رکھ لو یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو یا جو قربانی میسر ہو وہ کر دینا ۔ “