حدیث نمبر: 879
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( حدیبیہ کے سال مکہ جانے اور ) عمرے سے روک دیے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( حدیبیہ میں ہی ) اپنا سر منڈوا ڈالا اور اپنی بیویوں کے ساتھ صحبت فرمائی اور قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا پھر آئندہ سال میں ( اس کے بدلے کا ) عمرہ کیا ۔