حدیث نمبر: 873
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جہاد سے یا حج سے یا عمرہ سے لوٹتے تو ہر بلند زمین پر تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے ، اس کے بعد کہتے : ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کو سزاوار ہے ہر طرح کی تعریف اور وہ ہر بات پر قادر ہے ( ہم حج سے ) واپس ہو رہے ہیں توبہ کرتے ہوئے ، سجدہ کرتے ہوئے ، اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی جماعتوں کو اسی اکیلے نے بھگا دیا ۔ “