کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: عمرہ کا واجب ہونا اور اس کی فضیلت و بزرگی ۔
حدیث نمبر: 863
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک ان تمام گناہوں کے لیے کفارہ ہے جو دونوں عمروں کے درمیان ہو گئے ہوں اور حج مبرور کا نعم البدل اللہ تعالیٰ کی تیار کردہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 863