کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: صدقہ فطر کی مقدار کا بیان ۔
حدیث نمبر: 766
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے لیے کھجوروں کا یا ” جو “ کا ایک صاع مسلمانوں میں سے ہر غلام اور آزاد اور مرد اور عورت اور بچے اور بڑے سب پر فرض فرمایا اور لوگوں کو نماز ( عید ) کے لیے نکلنے سے پہلے اسے ادا کر دینے کا حکم دیا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 766