حدیث نمبر: 631
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک مرتبہ ) ظہر کی نماز میں پانچ رکعتیں پڑھیں تو ( نماز کے بعد ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ کیا نماز میں کچھ زیادتی کر دی گئی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا مطلب ؟ “ عرض کی گئی کہ آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کے بعد دو سجدے ( سہو کے ) کیے ۔