حدیث نمبر: 619
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مغرب کی نماز سے پہلے نفل پڑھو ۔ “ ( یہی تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) اور تیسری بار یہ فرمایا : ” جو شخص چاہے ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو اچھا نہ سمجھا کہ لوگ اس کو سنت سمجھ لیں ( لہٰذا اختیار دے دیا کہ جس کا دل چاہے پڑھے اور جس کا دل چاہے نہ پڑھے ) ۔