کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: رات کے پچھلے پہر نماز کے اندر دعا کرنا ( اللہ کو بہت پسند ہے ) ۔
حدیث نمبر: 606
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہمارا پروردگار بزرگ و برتر ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے جب کہ پچھلی تہائی رات باقی رہ جاتی ہے ، تو فرماتا ہے کہ کوئی ہے جو مجھ سے دعا کرے پس میں اس کی دعا قبول کر لوں ؟ کوئی ہے جو مجھ سے کچھ مانگے تو میں اسے عطا کر دوں ؟ کوئی ہے جو استغفار کرے تو میں اسے معاف کر دوں ؟ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 606