حدیث نمبر: 596
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کو تمام نمازوں سے زیادہ پسند داؤد علیہ السلام کی نماز جیسی نماز ہے اور تمام روزوں میں زیادہ پسند اللہ تعالیٰ کو داؤد علیہ السلام کے روزے جیسا روزہ ہے اور وہ نصب شب سوتے تھے اور تہائی رات میں نماز پڑھتے تھے اور پھر رات کے چھٹے حصے میں سو رہتے تھے اور ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن نہ رکھتے تھے ۔
حدیث نمبر: 597
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جو عمل ہمیشہ کیا جا سکے ( وہ عمل ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا ۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( رات کو ) کس وقت اٹھتے تھے ؟ انہوں نے کہا اس وقت اٹھتے تھے جب مرغ کی آواز سن لیتے تھے ۔
حدیث نمبر: 598
ابوعبداللہ آصف
´ایک روایت میں ہے ( اشعث کہتے ہیں ) کہ` جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مرغ کی آواز سن لیتے تھے اس وقت نماز تہجد پڑھنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے تھے ۔
حدیث نمبر: 599
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ایک دوسری روایت میں کہتی ہیں کہ` میں نے اخیر شب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس سوتے ہوئے ہی پایا ۔