حدیث نمبر: 574
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے وہ سورت پڑھتے تھے جس میں سجدہ ہوتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تھے اور ہم ( بھی اس وقت ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے تھے ، پس ہم بہت ہجوم کر دیتے تھے ، یہاں تک کہ ہم میں سے بعض اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ پاتے تھے کہ جہاں وہ سجدہ کریں ۔