کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: گرہن کی نماز میں بلند آواز سے قرآت کرنا ۔
حدیث نمبر: 568
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کسوف میں اپنی قرآت بلند آواز سے کی ، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قرآت سے فارغ ہوئے تو تکبیر کہی پھر رکوع کیا اور جب رکوع سے سر اٹھایا تو کہا ( ( سمع اﷲ لمن حمدہ ربّنا ولک الحمد ) ) اور دوبارہ قرآت کرنے لگے ( مگر یہ بات صرف ) نماز کسوف یعنی گرہن کی نماز میں ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ۔ غرض اس نماز میں ) دو رکعتوں کے اندر چار رکوع اور چار سجدے کیے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 568