کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ایام تشریق میں عبادت کرنے کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 534
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اور کسی بھی دن میں عبادت کرنا ان دس دنوں میں عبادت کرنے سے افضل نہیں ہے ۔ “ صحابہ نے عرض کی کہ جہاد بھی نہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں ! جہاد بھی نہیں مگر وہ شخص جو جہاد میں اپنی جان اور مال پیش کرتا ہوا نکلا پھر کسی چیز کو لے کر نہ لوٹا ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 534