حدیث نمبر: 484
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں سے خواہ مخواہ شیطان کا کچھ حصہ نہ لگائے کہ وہ یہ سمجھے کہ اس پر ضروری ہے کہ ( نماز کے بعد ) صرف اپنی داہنی طرف کو گھومے ، بیشک یقیناً میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر اپنی بائیں طرف کو گھومتے دیکھا ہے ۔