کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جب امام سلام پھیر چکے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے بیٹھے ۔
حدیث نمبر: 481
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نماز پڑھ لیتے تو اپنا چہرہ مبارک ہماری طرف کر لیا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 481
حدیث نمبر: 482
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ میں بارش کے بعد ( جو رات کے وقت ہوئی تھی ) صبح کی نماز پڑھائی ، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( نماز سے ) فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا : ” تم جانتے ہو کہ تمہارے پروردگار عزوجل نے کیا فرمایا ہے ؟ وہ بولے کہ اللہ اور اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ میرے بندوں میں سے کچھ لوگ مومن بنے اور کچھ کافر ۔ تو جن لوگوں نے کہا کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی تو ایسے لوگ میرے اوپر ( یعنی اللہ پر ) ایمان لائے اور ستاروں ( وغیرہ ) کا انکار کیا اور جن لوگوں نے یہ کہا کہ ہم پر فلاں ستارے کے سبب سے بارش ہوئی تو وہ میرے ( یعنی اللہ تعالیٰ کے ) منکر ہوئے اور ستاروں پر ایمان لائے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 482