حدیث نمبر: 466
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سجدوں میں اعتدال کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنی دونوں کہنیاں ( زمین پر ) ، جس طرح کہ کتا بچھا لیتا ہے ، نہ بچھائے ۔ “