حدیث نمبر: 464
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھ کو سات ہڈیوں پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ( وہ سات اعضاء یہ ہیں ) پیشانی ( مع ناک کی نوک کے ) ۔ “ یہ بتاتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ناک کی طرف اشارہ کیا ۔ اور دونوں ہاتھ ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کی انگلیاں ، اور یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ ہم کپڑوں اور بالوں کو نہ سمیٹیں ۔