حدیث نمبر: 462
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا سر ( رکوع سے ) اٹھاتے تھے تو ( ( سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد ) ) کہتے تھے ( اور ) کچھ آدمیوں کے نام لے کر دعا کرتے تھے ( اور ) فرماتے تھے : ” اے اللہ ! ولید بن ولید اور سلمہ بن ہشام کو اور عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو ( کفار مکہ کے پنجہ ظلم سے ) نجات دے ۔ اے اللہ ! اپنا عذاب مضر ( قبیلہ مضر ) پر سخت کر دے اور اس سے ان کو قحط سالی میں مبتلا کر دے جیسے یوسف علیہ السلام ( کے دور ) کی قحط سالی تھی ۔ اس وقت اہل مشرق سے ( قبیلہ مضر ) مضر کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف تھے ۔ “