کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: پچھلی دونوں رکعتوں میں ( صرف ) سورۃ الفاتحہ پڑھی جائے ۔
حدیث نمبر: 447
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ اور دو سورتیں اور پڑھتے تھے اور پچھلی دونوں رکعتوں میں ( صرف ) ام الکتاب ( یعنی سورۃ الفاتحہ ) پڑھتے تھے اور ہم کو کوئی آیت ( کبھی کبھی ) سنا دیتے تھے اور پہلی رکعت میں اس قدر طول دیتے تھے کہ دوسری رکعت میں نہ دیتے تھے اور اسی طرح عصر میں اور اسی طرح فجر میں بھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 447