کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: فجر ( کی نماز ) میں قرآن پڑھنا ( ثابت ہے ) ۔
حدیث نمبر: 443
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` تمام نمازوں میں قرآن پڑھا جاتا ہے پھر جن ( نمازوں ) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بلند آواز سے پڑھ کر ) ہمیں سنایا ( ان میں ) ہم ( بھی ) تم کو سناتے ہیں اور جن میں ( آہستہ آواز سے پڑھ کر ) ہم سے چھپایا ( ان میں ) ہم ( بھی ) تم سے چھپاتے ہیں اور اگر سورۃ الفاتحہ سے زیادہ نہ پڑھو تو بھی کافی ہے اور اگر زیادہ پڑھ لو تو بہتر ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 443