حدیث نمبر: 437
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ اور ( کوئی اور ) دو سورتیں پڑھتے تھے ۔ پہلی رکعت میں لمبی قرآت کرتے تھے اور دوسری میں ( اس سے ) چھوٹی سورت پڑھتے تھے اور کبھی کبھی کوئی آیت ہمیں سنا دیتے تھے اور عصر کی نماز میں سورۃ الفاتحہ اور کوئی دو سورتیں ، پہلی رکعت میں لمبی ( سورت پڑھتے تھے ) اور دوسری میں اس سے چھوٹی ( سورت ) اور صبح کی نماز کی پہلی رکعت میں ( بھی ) بڑی سورت پڑھتے تھے اور دوسری رکعت میں ( اس سے ) چھوٹی سورت پڑھتے تھے ۔