کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نماز میں امام کی طرف نظر اٹھانا ( جائز ہے ) ۔
حدیث نمبر: 431
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر ( کی نماز ) میں ( کچھ ) پڑھتے تھے ؟ خباب رضی اللہ عنہ نے کہا ہاں ۔ پوچھا گیا کہ آپ کس بات سے اس کی تمیز کرتے تھے ؟ تو خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی مبارک کے ہلنے سے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 431