کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص وقت جاتے رہنے کے بعد لوگوں کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھے ( وہ سنت پر ہے ) ۔
حدیث نمبر: 365
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ( غزوہ ) خندق میں آفتاب غروب ہونے کے بعد اپنی قیام گاہ سے حاضر ہوئے اور کفار قریش کو برا کہنے لگے اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میں عصر کی نماز نہ پڑھ سکا یہاں تک کہ آفتاب غروب ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” واللہ میں نے بھی عصر کی نماز ( ابھی تک ) نہیں پڑھی ۔ “ پھر ہم ( مقام ) بطحان کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لیے وضو فرمایا اور ہم سب نے ( بھی ) نماز کے لیے وضو کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز آفتاب غروب ہو جانے کے بعد پڑھی اور اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 365