کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: غروب آفتاب سے پہلے نماز کا قصد نہ کرے ۔
حدیث نمبر: 361
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے` انھوں نے کہا ( اے لوگو ! ) تم ایک نماز ایسی پڑھتے ہو کہ بیشک ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اختیار کی ہے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے پڑھتے نہیں دیکھا اور یقیناً آپ نے اس سے ممانعت فرمائی یعنی عصر کے بعد دو رکعتیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 361