حدیث نمبر: 355
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سحری کھائی اور پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے تو میں نے پوچھا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا ؟ تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بقدر پچاس یا ساٹھ آیات ( کی تلاوت ) کے ( فاصلہ تھا ) ۔
حدیث نمبر: 356
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سحری کھایا کرتا تھا پھر مجھے اس بات کی جلدی ہوتی تھی کہ میں فجر کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ادا کروں ۔