کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جس نے اس امر کو برا جانا ہے کہ مغرب کو عشاء کہا جائے ۔
حدیث نمبر: 348
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اعراب تمہاری نماز مغرب کے نام پر تم سے غلبہ نہ کریں ( یعنی نماز مغرب کا کچھ اور نام رکھ دیں ) “ اور فرمایا : ” اعراب کہتے ہیں کہ وہ ( یعنی مغرب ) عشاء ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 348