کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مغرب کا وقت ( کب شروع ہوتا ہے ؟ ) ۔
حدیث نمبر: 346
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مغرب کی نماز پڑھتے تھے تو ہم میں سے ہر ایک ( نماز پڑھ کے ) ایسے وقت لوٹ آتا تھا کہ وہ اپنے تیر کے گرنے کے مقامات کو دیکھ لیتا تھا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 346
حدیث نمبر: 347
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ٹھیک دوپہر کو پڑھتے تھے اور عصر کی ایسے وقت کہ آفتاب صاف اور چمک رہا ہوتا تھا اور مغرب کی جب آفتاب غروب ہو جاتا اور عشاء کی کبھی کسی وقت ، کبھی کسی وقت ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے کہ لوگ جمع ہو گئے ہیں تو جلدی پڑھ لیتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے کہ لوگوں نے دیر کی تو دیر سے پڑھتے اور صبح کی نماز وہ لوگ یا یہ کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے میں پڑھتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 347