کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: بغیر کسی عذر کے ظہر کی نماز کو عصر کے وقت تک مؤخر کر دینا ۔
حدیث نمبر: 336
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ظہر اور عصر کی آٹھ رکعات اور مغرب و عشاء کی سات رکعات ( ایک ساتھ ) پڑھیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 336