کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نماز پڑھنے والا اپنے رب سے مناجات کرتا ہے ۔
حدیث نمبر: 331
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سجدوں میں اعتدال کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھا دے اور جب تھوکے تو چاہیے اپنے آگے نہ تھوکے اور نہ اپنی داہنی جانب ، اس لیے کہ وہ اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 331