حدیث نمبر: 330
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا` آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے ” اگر تم میں سے کسی کے دروازہ پر کوئی نہر بہتی ہو کہ وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ نہاتا ہو کہ تو تم کیا کہتے ہو کہ یہ ( نہانا ) اس کے میل کچیل کو باقی رکھے گا ؟ “ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یہ اس کے میل کچیل میں سے کچھ بھی باقی نہ رکھے گا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانچوں نمازوں کی یہی مثال ہے ، اللہ ان کے ذریعہ سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے ۔ “