کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: نماز کے اوقات اور ان کی فضیلت ( کا بیان ) ۔
حدیث نمبر: 325
ابوعبداللہ آصف
´ سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ ،` مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے ، جبکہ وہ عراق میں تھے اور ایک دن نماز میں تاخیر ہو گئی تھی ، کہا کہ اے مغیرہ ! ( تم نے ) یہ کیا کیا ؟ تم نہیں جانتے کہ ( ایک دن ) جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور انھوں نے نماز پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بھی ) پڑھی ، پھر ( دوسری ) نماز پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پڑھی ، پھر ( تیسری ) نماز پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پڑھی ، پھر ( چوتھی ) نماز پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پڑھی ، پھر ( پانچویں ) نماز پڑھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پڑھی ، پھر جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ مجھے اسی طرح حکم ہوا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 325