کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: حضر میں جب پانی نہ پائے اور نماز کے جاتے رہنے کا خوف ہو تو تیمم کرنا ( ضروری ہے ) ۔
حدیث نمبر: 225
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوجہیم بن حارث انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بئر جمل کی طرف سے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شخص ( خود ابوجہیم ) مل گیا اور اس نے آپ کو سلام کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جواب نہیں دیا یہاں تک کہ آپ دیوار کی طرف آئے ( اس پر ہاتھ مارا ) ، اپنے منہ اور ہاتھوں پر مسح فرمایا پھر اسے سلام کا جواب دیا ۔